Food

امریکا نے سی پیک چھوڑنے کا نہیں کہا، مسعود خان افغانستان میں امریکا کا چھوڑا 7 ارب ڈالر کا اسلحہ ہمارے خلاف استعمال ہو رہا ہے

امریکا نے سی پیک چھوڑنے کا نہیں کہا، مسعود خان افغانستان میں امریکا کا چھوڑا 7 ارب ڈالر کا اسلحہ ہمارے خلاف استعمال ہو رہا ہے دہشت گردوں کے مقابلے کیلیے جدید ہتھیار چاہئیں ، امریکا سے مذاکرات جاری ہیں واشنگٹن امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے امریکا نے پاکستان کو سی پی کچھوڑنے کا کبھی نہیں کہا۔ انھوں نے ٹی وی انٹرویو میں کہا امریکا نے پاک چین تعلقات پر کبھی اعتراض نہیں کیا، سی پیک تب شروع ہوا جب دوسرے ممالک آمادہ نہیں تھے۔

افغانستان میں امریکہ کا چھوڑا 7 ارب ڈالر کا اسلحہ پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہا ہے، دہشتگرد گروہ صرف ہمارا نہیں امریکا کا بھی مسئلہ ہیں ۔ آج پاکستان پر حملے ہو رہے ہیں ، کل دیگر پڑوسی ممالک پر ہو سکتے ہیں۔

جدید اسلحے سے لیس دہشتگردوں کے مقابلے کیلیے پاکستان کو جدید ہتھیار چاہئیں ، جس کیلیے امریکا سے مذاکرات جاری ہیں، اس نے جدید اسلحہ اور آلات فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ دہشتگردوں کیخلاف پاکستانی فورسز کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مسئلہ کشمیر حل کرانا امریکی ذمہ داری ہے ۔ پاکستان تمام معاملات پر بھارت سے بات چیت کیلئے تیار ہے ، امریکہ اسے آمادہ کرے۔ امریکہ نے پاکستان کے حالیہ معاشی بحران میں مدد کی بلکہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، جاپان و دیگر ممالک کو مدد پر آمادہ کیا۔

0/Post a Comment/Comments