نیپرا نے بجلی سات روپے فی یونٹ مہنگی کر دی اسلام آباد وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی نرخ 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے لی گئی ہے، بنیادی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔بجلی کے بنیادی نرخوں میں 3 روپے سے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ کے منظور کردہ فیصلے کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین اور ماہانہ 200 یونٹ تک کے محفوظ صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ 5 روپے اضافے کے بعد 301 سے 400 یونٹس کا ٹیرف 32 روپے 3 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔ 7 روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 700 سے زائد یونٹس کا ٹیرف 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ تک پہنچ جائے گا- سیلز ٹیکس شامل کرنے کے بعد زیادہ سے زیادہ ٹیرف فی یونٹ 50 روپے 41 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا- وفاقی کابینہ کی دستاویز کے مطابق 50 یونٹس تک ماہانہ لائف لائن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ اور 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگے ہو جائیں گے۔ 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ پر برقرار رہے گا - اسی طرح ایک سے 100 یونٹ تک کے محفوظ گھرانوں کے لیے صارفین کے لیے 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ اور 101 سے 200 یونٹ تک کے محفوظ صارفین کے لیے 10 روپے 6 پیسے فی یونٹ فی یونٹ رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ حکومت نے نیپرا کو بنیادی قیمت بڑھانے کی درخواست دے دی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں