![]() |
| کراچی ایم کیوایم پاکستان نے حکومت سے علیحدہ ہونے کا عندیہ دید یا، مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے اسے کر اس کیا گیا |
کراچی ایم کیوایم پاکستان نے حکومت سے علیحدہ ہونے کا عندیہ دید یا، مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے اسے کر اس کیا گیا تو پھر اسمبلیوں میں بیٹھنا یا حکومت کا اتحادی رہنے کا کوئی جواز نہیں تمام اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کرادیے ،
کراچی ایم کیوایم پاکستان نے حکومت سے علیحدہ ہونے کا عندیہ دید یا، مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے اسے کر اس کیا
رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں بڑے فیصلے سامنے آگئے ، ایم کیوایم اب کوئی بھی فیصلہ کرنے میں آزاد ہو گی ، ایم کیوایم کے شدید تحفظات پر وفاقی حکومت کا ایم کیوایم قیادت سے رابطہ کر لیا، آج اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملاقات متوقع، ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے بہادر آباد میں اہم اجلاس طلب کیا جس میں اراکین رابطہ کمیٹی اور اراکین اسمبلی شامل تھے
اجلاس کی صدارت کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ سینئر ڈپٹی کنویز سید مصطفی کمال، نسرین جلیل، ڈپٹی کنوئیز انیس قائم خانی سمیت دیگر اراکین موجود تھے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اکثریت ارکین نے رائے دی کہ وفاقی حکومت کو مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود تحفظات دور نہیں کیے لہذا پھر اس اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں ہے اور نہ ہی حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا، ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے پہلے مرحلے میں موجود ایم کیو ایم کے سات اراکین قومی اسمبلی کے استعفے لے لیے جبکہ 2 وفاقی وزرا نے بھی استعفے جمع کرادیے دوسرے مرحلے میں صوبائی اراکین اسمبلی سے بھی استعفے لیے جائیں گے کیو نکہ مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے اگر اس کو کر اس کیا گیا تو پھر اسمبلیوں میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ،
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے مردم شماری کے آنے والے اعداد و شمار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، وفاقی وزرا سے ہونے والی ملاقاتوں میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا صرف میٹھی گولیاں دی گئیں، وفاقی حکومت ملک سے سب سے بڑے شہر کراچی کے مردم شماری کے مسئلہ کو حل کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی، رابطہ کمیٹی نے مردم کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اس احتجاج کرنے کا مشورہ دیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم رابط کمیٹی مزید مشاورت کرے گی اور آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرے گی
، ایم کیوایم ذرائع کا کہنا ہے کہ دو کروڑ سے زائد لوگوں کو مردم میں شماری سے باہر کر دیا گیا یہ خوفناک صورتحال ہے اس پر ایم کیوایم کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایم کیوایم حکومت سے الگ ہو جاتی ہے قومی اسمبلی میں دلچسپ صور تحال ہو ہو جائے گی کیونکہ ایم کیو ایم کے ووٹوں سے ہی یہ حکومت بنی تھی تاہم آنے والے دو سے تین دن اہم جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے بڑے فیصلوں کا امکان ہے ، ۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سمیت مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اجلاس میں مردم شماری کے اب تک کے اعدادو شمار پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔ ایم کیوایم

ایک تبصرہ شائع کریں