Food

عید پر موسم کیسا رہے گا، بارش ہوگی یا خشک؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کردی |karachi weather update today hourly



محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر کراچی میں بارش نہیں ہوگی تاہم بالائی علاقوں اور پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔ 24 اور 25 جولائی کو بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر بالائی علاقوں اور پنجاب میں بارش کا امکان ہے جب کہ آزاد کشمیر میں عید کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

چند روز قبل کراچی میں مون سون کی بارشوں کا پہلا اسپیل ہوا جس کے بعد سڑکیں زیر آب آگئیں اور موسلا دھار بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے صوبوں میں پانی بھر گیا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں رواں سال بارشوں کے باعث شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر تیز بارش کا بھی امکان ہے۔ اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اس دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

تاہم گوادر میں 04 اور کوئٹہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چلاس 46، بھکر، اوکاڑہ، نوکنڈی، سبی 45 اور جیکب آباد 44 ڈگری سینٹی گریڈ۔ 

0/Post a Comment/Comments