Food

صبا قمر کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنا چاہتی تھیں؟ نام سامنے آگیا

صبا قمر کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنا چاہتی تھیں؟ نام سامنے آگیا
صبا قمر کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنا چاہتی تھیں؟ نام سامنے آگیا


 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے پاکستانی اداکار کا نام بتا دیا جس سے وہ شادی کرنا چاہتی تھیں۔

حال ہی میں احسن خان نے یوٹیوب پر اپنے پوڈ کاسٹ کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے صبا قمر سے دلچسپ سوالات کرنے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی زندگی کے بارے میں بھی بات کی۔

احسن خان نے صبا قمر سے سوال کیا کہ ’اس اداکار کا نام بتائیں اگر وہ شادی نہ کرتا تو آپ کس کو شادی کی پیشکش کرتے‘۔

اس سوال کے جواب میں صبا قمر نے احسن خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے اداکاری کی دنیا میں آنے سے پہلے احسن خان کا نمبر کسی سے لیا تھا، بار آپ کے ساتھ کام کرنا ہے'۔

صبا قمر نے کہا کہ شوبز میں آنے کے بعد جب میں نے احسن کے ساتھ پہلی بار کام کیا تو شروع میں ہماری لڑائی ہوئی لیکن پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مجھے احسن سے پیار ہو گیا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ 'میں نے احسن سے اپنی محبت کا اظہار کرنا تھا کہ احسن خان کی زندگی میں ان کی بیوی آئی اور پھر ان کی شادی ہوگئی'۔

صبا قمر کی بات ختم ہونے کے بعد احسن خان نے کہا کہ میں نے سوچا کہ شاید صبا کا کہیں رشتہ ہو گیا ہو ورنہ وہ شادی نہیں کرے گی۔

پوڈ کاسٹ میں صبا قمر نے مزید کہا کہ 'میں سندھ گئی اور احسن خان کی محبتیں کے لیے فلم بنائی، اگر احسن کے علاوہ کوئی اور بولتا تو میں وہ فلم کبھی نہ کرتی'۔

واضح رہے کہ احسن خان نے سال 2008 میں فاطمہ سے شادی کی تھی، اس جوڑے کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جب کہ صبا قمر ابھی تک کنواری ہیں۔

0/Post a Comment/Comments