محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچر (ECT) کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ
صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچر (ECT) کی 1500 خالی اسامیوں پر بھرتیاں کرنے کی ہدایات دے دیں۔
ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچر (ECT) کی خالی اسامیوں پر بھرتیاں تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ طریقہ کار کے تحت کی جائیں۔ سردار شاہ
سال 2018 میں آئی بی اے کے ذریعے 1100 کے قریب ECT کی خالی اسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
ٹیسٹ کے بعد سے زائد 660 امیدواروں نے ٹیسٹ پاس کیا، جبکہ 400 سے زائد پوزیشنز خالی رہ گئیں تھیں۔
محکمہ تعلیم سندھ نے ECT کی مزید 1100 پوزیشنز کا اضافہ کیا ہے۔
مجموعی طور پر ECT کی 1500 کے قریب نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔
پالیسی کے تحت ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچر (ECT) کی نوکری فیمیل امیدواروں کے لئے مختص ہے۔
بچوں کی ارلی اسکولنگ کی ضرورت کو محسوس کرنے ہوئے محکمہ کی طرف سے ارلی چائلڈ ہوڈ کلاسز کا آغاز کیا گیا۔ سردار شاہ
وزیر تعلیم سندھ کی ECT کے سروس اسٹرکچر اور پروموشن کے رولز بنانے کے حوالے سے بھی ہدایت۔

ایک تبصرہ شائع کریں